شہریوں کیلئےاہم خبر: لاہور عجائب گھر کی توسیع کا فیصلہ

سیاحت و ثقافت کے فروغ کا سلسلہ، لاہور عجائب گھر کی توسیع کا فیصلہ ،سیاحوں کو نئے عالمی معیار کا میوزیم دیکھنے کو ملے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوش پر لاہور عجائب گھرکی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ۔7کنال اراضی پر تعمیر لاہور کو نیا عالمی معیار کا میوزیم ملے گا،2منزلہ عمارت میں عجائب گھر کیساتھ وسیع پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی ، میوزیم میں 6جدید گیلریز بنائی جائیں گی، ہر گیلری الگ تھیم کی عکاسی کرے گی۔
نیا عجائب گھر 8.7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا۔پانچ سالہ منصوبے کے پہلا مرحلہ میں عمارت کی تعمیر ہو گی۔نئے کو پرانے میوزیم سے بذریعہ انڈر پاس منسلک کیا جائے گا،رواں سال تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔گوداموں میں چھپا تاریخی ورثہ اب ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
نیا میوزیم دنیا کے جدید ترین میوزیمز کی صف میں شامل ہو گا۔ڈیجیٹل کیوریشن، اے آر اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا،نیزنئے عجائب گھر میں سیاحوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔