یومِ دفاع: مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

6ستمبر یوم دفاع پربانی پاکستان کےمزارپر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔
گارڈزتبدیلی کی تقریب میں ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیر وائس مارشل شہریارخان بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔اُنہوں نے بابائےقوم کے مزارپرپھولوں کی چادر چڑھائیں ،مزارقائد پرپاک فضائیہ کے 73 کیڈٹس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے تعینات کردیئے گئے، مذکورہ کیڈٹس میں 66 مرد اور 7 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔
ائیر وائس مارشل شہر یار خان کی سے گفتگو :
ائیر وائس مارشل شہر یار خان کاکہناتھاکہ آج ائیر فورس کےلئے کمانڈ سنبھالنا اعزاز کی بات ہے،آج گارڈ کی تبدیلی کوئی رسم نہیں ہے،پاکستان ائیر فورس کے جوان ہر محاز پر تیار ہے6 ستمبر کے دن ہمارے جوانوں نے دشمن کو شکست دی تھی ،قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں اتحاد کا درس دیاہم قائد اعظم کے نظریات کے امین ہیں۔ہم دشمن کو ہر محاز پر شکست دینے کےلئے تیار ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ائیر چیف مارشل بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ مزید ماڈرن ہوئی ہےپوری قوم کو افواج پاکستان کی کامیابی پر فخر ہےہمارے شہداء نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایاہم آج اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان فضائیہ نے کبھی پاکستانیوں کو مایوس نہیں کیا،حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھی ہم نے دشمن کو شکست دی ،قدرتی آفات اور ریسکیو آپریشن کے دوران بھی پاک فضائیہ پیش پیش رہی۔آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کے جنگ کی یاد تازہ کی۔پاکستان کے ہر شہر اور ہر محاز پر دفاع ہماری زمہ داری ہے۔پاک فضائیہ ہمہ وقت دفاع وطن کےلئے تیار رہتی ہے ۔پاکستان کےلئے اپنے بچوں کو قربان کرنے والے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
کور کمانڈر کی مزارقائد پرحاضری:
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اوراس موقع پرانہوں نےبابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی مزار قائد پر حاضری،اُنہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی ،گورنرکامران خان ٹیسوری کو سلامی دی گئی ،انہوں نے کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔
ڈی جی رینجرز :
ڈی جی رینجرز میجر جنرل شمریز تنولی نے مزار قائد پر حاضری دی ، اس موقع پراُنہوں نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔
پاک فوج سلامی:
دن کےآغازپرپاک فوج کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔