ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر: ترجمان پی ٹی سی ایل نےوضاحت دیدی

ترجمان پاکستان ٹیلی کمینوکیشن (پی ٹی سی ایل )نےملک میں انٹرنیٹ سروس متاثرہونےپروضاحت جاری کردی۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب زیرِ سمندر (سب میرین) کیبل میں کٹ لگنے سے پاکستان میں بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق سب میرین کیبلز SMW4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروسز میں معمولی سست روی دیکھی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملک میں دستیاب متبادل بینڈوڈتھ کے ذریعے انٹرنیٹ خدمات کو بہتر رکھنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔