آئی او ایس 26 کن آئی فون پر استعمال کرنا ممکن ہوگا؟ جانیے

0
2

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری، آئی او ایس 26 کن آئی فون پر استعمال کرنا ممکن ہوگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
ہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔اس سال آئی او ایس 26 آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم عام افراد کو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے دستیاب ہوگا۔
اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں لیکوئیڈ گلاس نامی نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ایپل انٹیلی جنس کے تحت نئے اے آئی فیچرز بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے، آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم آئندہ چند دن میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا مگر تمام آئی فونز کو آئی او ایس 26 سے اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ایپل کے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں موجود اے آئی فیچرز آئی فون 15 پرو، 15 پرو میکس، آئی فون 16 سیریز اور آئی فون 17 سیریز تک محدود ہوں گے، کیونکہ ان کے لیے اے 17 پرو یا اس کے بعد کے پراسیسر کی ضرورت ہوگی۔
البتہ آئی او ایس 26 متعدد پرانے ماڈلز کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم صرف آئی فون 11 یا اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگا اور 2018 یا اس سے پہلے کے فونز میں اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔یعنی آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13، 14، 15 اور 16 سیریز کے فونز میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔اسی طرح آئی فون ایس ای (سیکنڈ جنریشن یا اس کے بعد کا ورژن) میں بھی اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔
آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر کو اس سال نئے آپریٹنگ سسٹم کے لیے اہل ماڈلز کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔یہ غیرمتوقع فیصلہ نہیں کیونکہ ایپل کی جانب سے پرانی ڈیوائسز کے لیے سافٹ وئیر سپورٹ کو ہر سال ختم کیا جاتا ہے۔تاہم ذہن نشین رہے کہ نئے آئی او ایس سسٹم تک رسائی ختم ہونے کے بعد بھی آپ کا پرانا آئی فون پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتا رہے گا، بس وہ نئے فیچرز سے محروم رہے گا۔
نئی آئی او ایس اپ ڈیٹس تک رسائی ختم ہونے سے ہیکنگ اور میل وئیر کا خطرہ بڑھتا ہے کیونکہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس میں بگز کی روک تھام بھی کی جاتی ہے۔

Leave a reply