پاکستان میں ہونڈا نے اپنی نئی سٹی ایسپائر ایس لانچ کر دی

0
4

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،ہونڈا نے اپنی نئی سٹی ایسپائر ایس پاکستان میں لانچ کر دی۔
ہونڈا اٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان سیریز میں نئی شمولیت کرتے ہوئے آل نیو سٹی ایسپائر ایس متعارف کرا دی ہے، جو جدید انداز، اپ گریڈ فیچرز اور بہتر آرام و سہولت کے ساتھ ایک پریمیم ماڈل کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ اس گاڑی کی رونمائی کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج پر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا اٹلس نے سٹی ایسپائر ایس کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ باوجود جدید سٹائل، اپ گریڈڈ انٹیریئر اور مناسب قیمت کے ساتھ ہونڈا سٹی ایسپائر ایس پاکستانی صارفین کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ہونڈا سٹی ایسپائر ایس کو سپورٹی اور جدید لک دینے کیلئے بیرونی ڈیزائن میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نمایاں تبدیلیوں میں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپائلر کے ساتھ ایل ای ڈی ہائی ماؤنٹ سٹاپ لائٹ اور سلم شارک فن اینٹینا شامل ہیں۔ گاڑی کے ظاہری انداز کو مزید دلکش بنانے کیلئے دو نئے رنگ کینیون ریور بلیو اوراگنائٹ ریڈ بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

Leave a reply