ایشیاکپ:پاکستان کافاتحانہ آغاز،عمان کو93رنزکےبڑےمارجن سےشکست دیدی

ایشیاکپ2025کےچوتھےمیچ میں پاکستان نےعمان کو93رنز کے بڑے مارجن سےشکست دےکر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغازکیا۔
دبئی میں کھیلے گئےایشیاکپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔شاہینوں نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔ہدف کےتعاقب میں عمان کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی۔پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 67 رنزبنا کر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازصائم ایوب اورصاحبزادہ فرحان نے کیا مگر زیادہ کامیاب نہ ہوسکےصائم ایوب بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپروبیٹرمحمد حارث نےجارحانہ اندازاپنایا 43 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا 29 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 23 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
کپتان سلمان علی آغا بھی بغیرکھاتہ کھولےصفرپروکٹ گنوابیٹھے۔ محمد نواز نے 19 اور حسن نواز نے 9 رنز اسکور کیے۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے 3،3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
عمان کی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں عمان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،ساری ٹیم شاہینوں کے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوئی ،پوری ٹیم 17 ویں اوور میں صرف 67 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔عمان کی جانب سے حمادمرزا 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔جبکہ عامر کلیم13 سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔شکیل احمد10رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے۔
محمدندیم3سکورفراہم کرنےمیں کامیاب ہوئےجبکہ ونایک شکلا 2حسنین شاہ1رن بناسکے۔کپتان جتندر سنگھ1رن بناکرپویلین لوٹ گئے،شاہ فیصل 1اورسفیان محمود1اورذکریااسلام بغیرکھاتہ کھولےصفرپروکٹ گنوابیٹھے۔
پاکستان کی جانب سےفہیم اشرف ، سفیان مقیم اور صائم ایوب نے 2،2 شکار کیے جبکہ ابرار احمد، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ لی۔
پاکستانی بلےبازمحمدحارث پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔
پاکستان کی فائنل الیوان:
کپتان سلمان علی آغا،صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث ، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور عمان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔ایونٹ کےسب سےبڑےٹاکرےمیں اتوار 14ستمبرکوپاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔