ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا لائسنس منسوخ کرنےکیلئےاسلام آباد بار کونسل میں شکایت دائر

0
12

ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا لائسنس منسوخ کرنےکےلئےاسلام آباد بار کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔
ایڈوکیٹ عدنان اقبال نے ایمان مزاری کیخلاف شکایت دائر کی۔اسلام آباد بار کونسل میں دائر شکایت میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ کا لائسنس منسوخ کرنے کی استدعاکی گئی۔
اسلام آبادبارکونسل میں دائردرخواست میں کہاگیاکہ ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ایمان مزاری کیجانب سے سرکاری افسران کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور منفی مہم چلائی جاتی ہے،وہ ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے میں ملوث ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ ایمان مزاری کے تعلقات تحریک طالبان، بلوچ لبریشن آرمی و منظور پشتین کی تحریک سے ہیں،وہ ہر ایسی تحریک کی حمایت کرتی ہیں جس کا ایجنڈا ریاست مخالف اور اداروں میں بغاوت ہو، ایمان مزاری ایڈووکیٹ کیوجہ سے ساری وکلاء برادری بدنام ہو رہی ہے،وہ وکالت کے شعبے کو بطور ڈھال استعمال کررہی ہیں۔
درخواست میں کہاگیاکہ ایمان مزاری کے اقدامات کیوجہ سے لوگوں کا نظام انصاف سے اعتماد اٹھ رہا ہے،ایمان مزاری کا لائسنس معطل کیا جائے اور انکوائری کے بعد منسوخ کیا جائے۔

Leave a reply