اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی عزت پر آنچ نہیں آئی،محسن نقوی

0
1

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہاللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی عزت پر آنچ نہیں آئی، کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھنا ضروری ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ کچھ دیر قبل میچ ریفری نے پاکستان ٹیم کے کپتان اور منیجر سے باقاعدہ معذرت کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا، اور اسی تناظر میں ہم نے 14 ستمبر کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر آئی سی سی سے باضابطہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے زور دے کر کہا کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھنا ضروری ہے۔ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیا جائے، کیونکہ کرکٹ کو ان تمام تنازعات سے بالا ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے مشاورت کی گئی، جبکہ وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس معاملے میں شامل تھے اور ان کی مکمل حمایت حاصل تھی۔
محسن نقوی نے کہااللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی عزت پر آنچ نہیں آئی، اب ہماری ٹیم سے امید ہے کہ میدان میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ کھیل میں سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب رمیز راجہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے کہاجو جذبات مجروح ہوئے، ان کا جواب ٹیم میدان میں اپنی کارکردگی سے دے۔ کرکٹ کو ایک سیاسی پلیٹ فارم نہیں بنانا چاہیے۔
انہوں نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہااینڈی پائی کرافٹ بھارت کے لیے جیسے فکس ریفری بن چکے ہیں۔ وہ بھارت کے تقریباً 90 میچوں میں میچ ریفری رہ چکے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ بھارت کے فیورٹ ریفری ہیں۔

Leave a reply