ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:بنگلہ دیش نےسری لنکا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

0
15

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں  بنگلہ دیش نےسنسنی خیز مقابلے کےبعدسری لنکاکو4وکٹوں شکست دےدی۔
دبئی سٹیڈیم میں کھیلےگئےایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپرفورمرحلے کےپہلے میچ میں بنگلہ دیش نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
سری لنکاکی جانب سےمینڈس نے34رنزکی اننگزکھیلی جبکہ نسانکا22رنزفراہم کرنےمیں کامیاب ہوئے۔ آسالنکا 21رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےمستفیض الرحما ن نےتین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلہ دیش کی جانب سےکپتان لٹن داس نے23رنزکی اننگزکھیلی جبکہ شمیم حسن  14 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے نے 58 رنز بناکرنمایاں رہے۔

Leave a reply