عام کھڑکیوں کو سولر پینلز میں تبدیل کرنیوالی ٹیکنالوجی متعارف

0
18

عام کھڑکیوں کو سولر پینلز میں تبدیل کرنیوالی ٹیکنالوجی متعارف، چین سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں  نے ایک شفاف، بے رنگ اور یک سمتی کنسنٹریٹریا کوٹنگ تیار کی ہے، جو کسی عام کھڑکی کو سولر پینل کی طرح کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
چین کی نانجنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس کوٹنگ میں کولیسٹرک لیکوئیڈ کرسٹل (سی ایل سی) کی متعدد تہوں کو استعمال کیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ منفرد قسم کی سولر کوٹنگ سورج کی روشنی کو کھڑکی کے کناروں کی جانب لے جاتی ہے، جہاں فوٹو والٹک (پی وی) سیلز نصب ہیں، کولیسٹرک لیکوئیڈ کرسٹلز کی قلموں کے ذریعے ماہرین نے ایسا سسٹم تیار کیا ہے، جو روشنی کو توانائی کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔آسان الفاظ میں یہ سولر کوٹنگ ماحول دوست توانائی پیدا کرتی ہے، جبکہ کھڑکی کے افعال کو متاثر نہیں کرتی۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق 6.5 فٹ چوڑی سی یو ایس سی سے لیس کھڑکی عام معمول کے مقابلے میں 50 گنا زیادہ سورج کی روشنی اکٹھی کرسکتی ہے اور اس سے توانائی کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ تحقیقی ٹیم کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کی افادیت کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Leave a reply