ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

0
5

آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے میدانی علاقوں سمیت بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم خشک اورگرم رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،جبکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، اُدھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔کشمیرمیں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply