حکومت کاسندھ کابینہ میں ردوبدل کافیصلہ

0
4

صوبائی حکومت نےسندھ کابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کرلیا۔سعیدغنی سےمحکمہ بلدیات واپس لےکرمحکمہ محنت وسوشل پروٹیکشن دئیےجانےکاامکان ہے۔
ناصرحسین شاہ کومحکمہ بلدیات کاوزیربناجائےگا،صوبائی وزیرمحنت شاہدتھہیم کووزارت سےہٹانےکافیصلہ کیاگیاہے،جبکہ سعیدغنی سےمحکمہ بلدیات واپس لےکرمحکمہ محنت وسوشل پروٹیکشن دیاجائےگا۔
اسماعیل راہو کوبھی صوبائی وزیربنانےکافیصلہ کرلیاگیااُن کومحکمہ یونیورسٹی بورڈ دیا جائےگا،وہ آج وزارت کاحلف اٹھائیں گے،جام خان شوروکواضافی محکمہ پی اینڈڈی کاقلمدان سونپنےکافیصلہ کرلیا گیا۔ شام سُندرکومعاون خصوصی بنایا جائے گا،جبکہ جبارخان سے محکمہ خوراک واپس لے کراُن کومحکمہ ریلیف دیاجائےگا۔
صوبائی وزیرمخدوم محبوب الزمان کومحکمہ خوراک کاقلمدان دیاجائیگا،معاون خصوصی علی راشد کو محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کاقلمدان ملےگا،گورنرسندھ کامران ٹیسوری نئےوزیرسےحلف لیں گے۔

Leave a reply