نیتن یاہوکا اقوام متحدہ میں خطاب ،عالمی برادری کابائیکاٹ

0
4

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کےدوران عالمی برادری نےبائیکاٹ کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران عالمی برادری نے اسرائیلی وزیراعظم سےبھرپورنفرت کااظہارکرتےہوئےنیتن یاہوکی تقریرکےدوران یواین جنرل اسمبلی کاہال خالی کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم پریشانی کی حالت میں خاموش پوڈیم پرکھڑےرہے ،شرکا نے بائیکاٹ پرسفارتی نمائندوں کوسراہااورتالیاں بھی بجائیں ۔نیتن یاہوکی تقریر کے دوران احتجاجاًنعرےبھی لگے۔
نیتن یاہو نے اپنی تقریر میں’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے منصوبے کا ذکر کیا اور مسلم و عرب ممالک کو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا۔اس مؤقف پر شدید ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے متعدد مسلم اور عرب ممالک نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

Leave a reply