نوازشریف دل کےعلاج کےبعدہسپتال سےڈسچارج

0
6

قائدمسلم لیگ(ن)نواز شریف دل کے علاج کے بعد جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
سابق وزیراعظم نوازشر یف سات روز زیرعلاج رہنےکےبعدجنیواکےہسپتال سےڈسچارج ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق قائدمسلم لیگ میاں نوازشریف کاعلاج کےدوران دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا ،اب وہ مکمل صحت یاب ہیں۔
واضح رہےکہ رواں ماہ 15ستمبرکو میاں محمدنوازشریف لاہور سے لندن کے لئےقطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئےتھے، صدرمسلم لیگ کا یہ دورہ 2ہفتوں پرمشتمل تھاجس میں نواز شریف نے لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ اوراہم ملاقاتیں بھی شیڈول تھیں۔
یاد رہے کہ لندن روانگی سےکچھ روز قبل صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی، نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔

Leave a reply