چینی الیکٹرک وہیکلزورلڈ آٹو ڈیزائن کو کیسے بدل رہی ہے؟

0
17

چینی الیکٹرک وہیکلزورلڈ آٹو ڈیزائن کو کیسے بدل رہی ہے؟چینی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نے یورپی مینوفیکچررز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
جرمن کار ساز کمپنی آؤڈی نے اعتراف کیا ہے کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) انڈسٹری نے یورپی مینوفیکچررز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
ایس اے آئی سی آؤڈی سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے صدر سٹیفن پوئٹزل کا کہنا ہےکہ 2021 میں چینی زیکر 001 ماڈل نے یورپی مارکیٹ کو حیران کردیا اور یہ واضح کیا ہے کہ مستقبل میں مقابلہ کرنے کیلئے چینی ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔آؤڈی نے اپنے چینی پارٹنر ایس اے آئی سی کی مدد سے صرف 18 ماہ میں نیا ماڈل آؤڈی E5 سپورٹ بیک تیار کر لیا ہے، جس میں بیٹری، الیکٹرک پاور ٹرین، انفوٹینمنٹ سافٹ ویئر اور جدید ڈرائیونگ اسسٹڈ سسٹمز چینی کمپنی نے فراہم کیے  ہیں اورکمپنی اس ماہ چین میں 33 ہزار ڈالر مالیت کی اس گاڑی کی ترسیل شروع کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آؤڈی کے بعد دیگر حریف کمپنیاں بھی تیزی سے چینی انٹیلیکچوئل پراپرٹی استعمال کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ ٹویوٹا نے جی اے سی اور ووکس ویگن نے ایکس پینگ کے ساتھ مشترکہ ماڈلز تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ رینالٹ اور فورڈ نا صرف چین کیلئے بلکہ عالمی سطح پر چینی پلیٹ فارمز پر گاڑیاں تیار کرنے کی کوشش میں ہیں۔

Leave a reply