اداکارہ عابدہ بیگ کوحکومت پنجاب نےامدادی چیک دیدیا

0
110

نامور سٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کو حکومت پنجاب نے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا ۔
امدادی چیک لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نواز گوندل نے خود عابدہ بیگ کو دیا ۔
عابدہ بیگ ان دنوں شدید علیل ہونے کے ساتھ رہائش کے مسئلے سے بھی دوچار تھیں ،اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امداد کی اپیل کی تھی۔
معروف اداکارہ عابدہ بیگ نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہوا ہے ،پینسٹھ سالہ عابدہ بیگ نامور مصنف و ہدایتکار مرزا رشید اختر مرحوم کی اہلیہ ہیں۔

Leave a reply