مشہور کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے

0
6

تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈئیر شدید علالت کے باعث خالق حقیقی سےجاملے۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کےسپرسٹاراداکارلکی ڈئیر لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔60 سالہ فنکار گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق گزشتہ کچھ دنوں سےاُن کی حالت تشویشناک ہو چکی تھی جس کےباعث وہ کومہ میں  تھے گردے، جگر اور معدہ بھی کام چھوڑ دیاتھا۔
لکی ڈئیر گزشتہ چالیس سال سے شوبز سے وابستہ تھے اور سینکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر چکے تھے۔

Leave a reply