وفاقی حکومت کاناراض پیپلزپارٹی کومنانےکافیصلہ

وفاقی حکومت نےناراض پیپلزپارٹی کومنانےکافیصلہ کرلیا،اتحادی جماعت کا وفد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈارسےآج ملاقات کرےگا۔
ذرائع کےمطابق حکومت نےپیپلزپارٹی کومنانےکی کوششیں شروع کردیں،وفاقی حکومت نےپیپلزپارٹی سےرابطہ کرکےملاقات کی دعوت دےدی،حکومت اور پیپلزپارٹی کےدرمیان ملاقات آج ہوگی۔پیپلزپارٹی کاوفدنائب وزیراعظم اسحاق ڈارسےملاقات کرےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی کےوفدمیں نویدقمر،اعجازجاکھرانی ودیگرشامل ہونگے،ملاقات میں پیپلزپارٹی اورحکومت کےمابین زیرالتوامعاملات پربات چیت ہوگی،ملاقات میں حالیہ بیان بازی کےبعدپیداہونےوالی صورتحال پربات ہوگی،پیپلزپارٹی نائب وزیراعظم کوتحفظات اورشکایات سےآگاہ کرےگی۔