صدرٹرمپ اورڈیموکریٹس میں مذاکرات ناکام،امریکامیں شٹ ڈاؤن

صدرڈونلڈٹرمپ اورڈیموکریٹس میں مذاکرات ناکام ہوگئےجس کےباعث امریکامیں شٹ ڈاؤن کاامکان پیداہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق شدیداختلافات کےباعث اخراجات کابل منظورنہ ہوسکا ،جس کےنتیجے میں کئی سرکاری شعبےبندہونےکاامکان پیداہوگیاہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق شٹ ڈاؤن کےدوران سرکاری ملازمین کوبغیرتنخواہ گھر بھیجنےکافیصلہ کیاگیاہے،جس سےریسرچ سینٹرز،ہیلتھ کیئر پروگرامز، کسٹمرسروس دفاتر اور متعدد ایجنسیاں بند ہوجائیں گی۔تاہم فوج اور ایمرجنسی سروسزجیسےاہم ادارےمعمول کےمطابق کام کرتےرہیں گے۔