آئی سی سی ویمن ورلڈکپ:بنگلہ دیش نےپاکستان کو7وکٹوں سےہرادیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )ویمن ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نےپاکستان کو7 وکٹوں سےشکست دےکرایونٹ میں فاتحانہ آغازکیا۔
سری لنکامیں کھیلےگئےآئی سی سی ویمن ورلڈکپ کےتیسرےمیچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنانےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا،جوفائدہ مندثابت نہ ہوسکا۔پہلےکھیلتےہوئےگرین شرٹس 39اوور میں129 رنزبناسکی۔بنگلہ دیش کی ٹیم نےصرف 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازعمیمہ سہیل اور سدرہ امین نےکیاجوکہ کامیاب نہ ہوسکی،دونوں ہی بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئیں۔اس کے بعد منیبہ علی اور رامین شمیم نے 42 رنز کی محتاط شراکت قائم کی،رامین شمیم 39 گیندوں پر 23 رنز بناکروکٹ گنوابیٹھی جبکہ منیبہ علی 35گیندوں پر17 سکورفراہم کرسکیں۔
عالیہ ریاض 13رنزبناکرآؤٹ ہوگئیں جبکہ سدرہ نواز15اورکپتان فاطمہ 22رنزبناکرپویلین لوٹ گئیں۔
نمبر 9 پر آنے والی بیٹر ڈیانا بیگ نے ناقابل شکست 16 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کا اسکور 129 تک پہنچایا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نشیتا اختر نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، معروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ربیعہ خان نے بھی ایک شکارکیا۔
بنگلہ دیش کی اننگز:
بنگلہ دیش کی جانب سےاننگزکاآغاز اوپنر روبیہ حیدر نےکیاانہوں نے 77 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 54 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔کپتان نگار سلطانہ 23رنزبنانےمیں کامیاب ہوئیں۔
اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹر سوبھانا موستاری نے بھی 19 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، ڈیانا بیگ اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔















