بانی پی ٹی آئی کی پیشی پر توڑ پھوڑ کاکیس:شبلی فرازودیگرکےوارنٹ گرفتاری جاری

0
6

اے ٹی سی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی پر توڑ پھوڑ کے الزام میں عدالت نےشبلی فراز ودیگرکےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نےپی ٹی آئی راہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیےجبکہ پی ٹی آئی راہنما میجر( ر) طاہر صادق اورعلی نواز اعوان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔عدالت نےپی ٹی آئی راہنماوں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔
دوسری جانب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا۔جس میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی۔جبکہ پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعیداور حماد اظہر مقدمہ میں پہلےہی اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply