سنیپ چیٹ کا پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کرنے پر فیس کا اعلان

سنیپ چیٹ فری لنچ ختم،میسیجنگ ایپ سنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین سے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کیلئے فیس وصول کرے گی۔
یہ اقدام اس وقت کیا جا رہا ہے جب لاکھوں صارفین نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی یادگار پوسٹس کو پلیٹ فارم کی میموریز والے فیچر میں محفوظ کیا ہے۔سنیپ چیٹ نے 2016 میں میموریز فیچر متعارف کروایا تھا ،جو صارفین کو اپنی عارضی پوسٹس کو مستقل طور پر محفوظ کرنے کی سہولت دیتا ہے،تاہم نئی پالیسی کے تحت اب وہ صارفین جن کے میموریز ڈیٹا کا حجم 5 گیگا بائٹ (جی بی) سے تجاوز کر جائے گا، انہیں اپنی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کیلئے فیس ادا کرنی ہو گی۔
کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی مرحلہ وار پوری دنیا میں نافذ کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر جن صارفین کا ڈیٹا 5 جی بی سے زیادہ ہو گا انہیں 100 جی بی سٹوریج پلان پر اپ گریڈ کرنے کی تجویز دی جائے گی، جس کی قیمت ماہانہ 1.99 امریکی ڈالرتقریباً 560 پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔