عائشہ ایاز کابڑاکارنامہ : انٹرنیشنل تائیکوانڈومقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

0
5

عائشہ ایاز کابڑاکارنامہ، انٹرنیشنل تائیکوانڈومقابلوں میں گولڈ میڈل اورسلور میڈل جیت کرپاکستان کانام روشن کردیا۔

انڈونیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کی کم عمر ترین تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ ایاز نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک گولڈ  اور ایک سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ عائشہ ایاز نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

اُنہوں نے مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں، محنت اور عزم کا عملی ثبوت دیا۔ ان کی کامیابی پر پاکستان بھر سے عوام، اساتذہ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عائشہ ایاز نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی خوش ہوں، یہ سب اللہ کے فضل و کرم، اپنی محنت اور ان تمام لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا۔ سب پاکستانی بہن بھائیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعا کی اور میرا ساتھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد وطن واپس آئیں گی اور اپنی کامیابی کی خوشی قوم کے ساتھ بھرپور انداز میں منائیں گی۔

Leave a reply