گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی مقامات میں موسم کی پہلی برفباری

0
6

سیاحوں کیلئے خوشخبری،گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی مقامات میں موسم کی پہلی برفباری ،پہاڑوں اور وادیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، برفباری کے شوقین ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان اور مرغزاروں کی سرزمین مانسہرہ کا رخ کر لیا۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری کے بعدکوہساروں کا منظر مزید خوبصورت اور دلکش ہو گیا ۔ان سیاحتی مقامات میں برفباری کے ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ برفباری کا آغاز گلگت کے قریب ساڑھے چار ہزار میٹر کی بلندی سے ہوا اور اس کا اثر خنجراب، بابوسر اور برزول ٹاپ جیسے دور دراز علاقوں تک پھیل چکا ہے۔
موسم سرما کی پہلی برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید سردی کا سامنا ہے۔گزشتہ رات تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی ، جس سے موسم مزید سرد اور برفیلا ہو گیا ۔
یہی وجہ ہے کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سردی سے بچانے کے بروقت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply