پنجاب حکومت کاہاؤسنگ منصوبہ:20ہزاررہائش گاہوں کی تعمیرکیلئے41سائٹس منتخب

0
14

پنجاب حکومت نےہاؤسنگ منصوبےکےلئے20ہزاررہائش گاہوں کی تعمیرکیلئے41سائٹس منتخب کرلیں۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 57 ہزار رہائش گاہوں کی تعمیر کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔پہلے مرحلے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے 41 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
منصوبےکےتحت سرکاری زمینیں پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی کےنام منتقلی کی منظوری دی گئی ہے،پنجاب بھرکے24اضلاع میں سرکاری زمینوں پررہائش گاہوں کی تعمیرکی جائےگی۔16اضلاع میں250مربع فٹ پرمحیط رہائش گاہوں کی تعمیرکیلئے22سائٹس منتخب کی گئیں جبکہ 5اضلاع میں530 مربع فٹ کی3منزلہ رہائش گاہوں کی تعمیرکیلئے11سائٹس منتخب کرلی گئیں اور3اضلاع میں550مربع فٹ پرمحیط4منزلہ رہائش گاہوں کیلئے8سائٹس کاانتخاب کیاگیا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کاکہناہےکہ منصوبہ5سال میں مکمل کرلیاجائےگا،شمسی توانائی کانظام بھی مہیا کیاجائےگا،بارشی پانی ذخیرہ کرنےکانظام بھی متعارف کرایا جائے گا،رہائش گاہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیرکی جائیں گی،رہائش گاہیں ورلڈبینک اورپرائیویٹ سیکٹرکےاشتراک سےتعمیر کی جائیں گی۔

Leave a reply