گوگل میپس میں سٹریٹ وویو فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

بذریعہ ٹیکنالوجی سفر و سیاحت کے فروغ کا سلسلہ، گوگل میپس میں سٹریٹ ویو فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق گوگل میپس میں اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں گوگل میپس کے ایپ کوڈ میں سٹریٹ ویو سے متعلق ایک نیا فیچر دریافت دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں ایک نئے ایئریل ویو بٹن کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس بٹن کا مقصد سٹریٹ اور ایئریل، سیٹیلائٹ ویو کے درمیان منتقل ہونے کا عمل آسان بنانا ہے۔اس بٹن کا کوڈ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے گوگل میپس کے ایک نئے ورژن میں نظر آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گوگل اس فیچر کو بہت جلد تمام صارفین کیلئے متعارف کروانے والا ہے۔اس فیچر سے مخصوص لوکیشنز کو جانچنا بہت آسان ہو جائے گا۔گوگل میپس میں سٹریٹ ویو سے کسی جگہ کو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے، جیسے کوئی عمارت کہاں ہوگی اور اس کا داخلی راستہ کہاں ہوگا۔
اس فیچرسے ریسٹورنٹس، دکانوں اور دیگر جگہوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔سیٹیلائٹ ویو گوگل میپس کا ایک مختلف فیچر ہے، جس سے مختلف مقامات کو فضا سے دکھایا جاتا ہے۔ابھی دونوں موڈز کے درمیان منتقل ہونے کیلئے مختلف بٹنز دبانا ہوتے ہیں، مگر ائیریل ویو بٹن سے یہ عمل ایک کلک سے ممکن ہو جائے گا۔















