پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات:امپورٹ پالیسی آرڈرزپربیشترنکات پراتفاق

0
7

پاکستان اوربین لاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف)کےدرمیان مذاکرات میں امپورٹ پالیسی آرڈرز پر بیشترنکات پراتفاق ہوگیا۔
آئی ایم ایف اورپاکستان کےدرمیان مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےمابین امپورٹ پالیسی آرڈرز پر بیشترنکات پراتفاق ہوگیا،آئی ایم ایف نےپاکستان میں ذاتی حیثیت میں گاڑیوں کی امپورٹ پرپابندی کامطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف کوبریفنگ دی گئی کےتجارتی بنیادوں پر5سال پرانی گاڑیوں کی درآمدکی مشروط اجازت دےدی گئی ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ گاڑیوں کی امپورٹ کی شرائط کومزیدسخت اورسیکیورٹی کے تقاضوں سےہم آہنگ کیاجائیگا،کاروں کی پرسنل بیگجزاورٹرانسفرآف ریزیڈنس کےتحت گاڑیوں کی امپورٹ پرپابندی پراتفاق کیاگیا،گاڑیوں کی امپورٹ میں گفٹس میں سےبیگجزاورگفٹ اسکیمزکوختم کرنےپربھی اتفاق ہوگیاہے۔
ذرائع نےمزیدکہاہےکہ آئی ایم ایف کوخصوصی اقتصادی زونزمیں مراعات ختم نہ کرنےکی درخواست کردی گئی،تیسری اسکیم ٹرانسفرآف ریذیڈنس اسکیم کومزیدسخت بنانےپرمشن نے5اکتوبرکی ڈیڈلائن مقررکردی،گڈگورننس اورکرپشن رپورٹ پرڈیڈلاک برقرارہے۔

Leave a reply