پی پی ،ن لیگ اختلافات:دونوں جماعتوں کا کشیدگی ختم کرنےپراتفاق

0
19

پیپلزپارٹی اورن لیگ میں اختلافات،دونوں جماعتوں نےکشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کےمطابق نوابشاہ میں صدرآصف علی زرداری کےساتھ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اوروزیرداخلہ محسن نقوی نےملاقات کی۔جس میں حکومتی وفد نے صدرزرداری کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں سیکیورٹی ،علاقائی ،عالمی اموراورسیاسی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف کاخصوصی پیغام بھی صدرآصف زرداری کوپہنچایاگیا۔
ذرائع نےبتایاکہ صدرآصف علی زرداری نےکہاایازصادق صاحب آپکے ہوتے دیکھیں کیاہورہا ہے، صدر مملکت نےکہاڈارصاحب ہمیشہ افہام وتفہیم کی بات کرتےہیں تواب ایساکیاہوا،آصف زرداری نےکہاکہ اپنے دوستوں سےبولیں سوچ سمجھ کربیانات دیاکریں،میں پی پی رہنماؤں کوسمجھاؤں گاکہ وہ بھی تحمل کا مظاہرہ کریں۔ہم توکھلےدل سےجمہوریت کی خاطرتعاون کررہے ہیں، ہم نہیں چاہتےکہ بیانات کی وجہ سےمعاملات خراب ہوں۔
ذرائع کاکہناہےکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کےرہنماؤں کےحالیہ بیانات کاجائزہ لیاگیا،حکومتی وفدنےصدرآصف علی زرداری کو یقین دہانی کرائی کہ اب کوئی متنازع بیان سامنےنہیں آئےگا،ملاقات کےدوران پیپلزپارٹی اورن لیگ کے درمیان کشیدگی ختم کرنےپراتفاق ہوا،اس موقع پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےصدرکویواین جنرل اسمبلی کےاجلاس سےمتعلق آگاہ کیا،صدرمملکت کوعالمی رہنماؤں سےملاقاتوں اوراہم علاقائی امورپربریفنگ دی گئی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق واپس اسلام آبادپہنچ گئے،اسحاق ڈاراورایازصادق وزیراعظم کوصدرسےملاقات پراعتمادمیں لیں گے،سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نےملاقات کےنتائج پراطمینان کااظہارکیا۔

Leave a reply