جنوبی فلپائن میں7.4شدت کازلزلہ،عمارتیں لرزاُٹھی،سونامی وارننگ جاری

0
57

جنوبی فلپائن میں7.4شدت کازلزلہ آنےسےعمارتیں لرزاُٹھی،سونامی وارننگ جار ی کردی گئی۔
فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق فلپائن کےعلاقےمانائےکےقریب 7.4شدت کاخوفناک زلزلہ آیا،جس کےباعث کئی عمارتوں اورپلوں کونقصان پہنچاہے،جس کے بعد شہریوں کو ساحلی علاقوں سے ہٹنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔
حکام کےکہناہےکہ زلزلےکےجھٹکےتقریباً30سے40سیکنڈتک محسوس کئےگئے، جس کےباعث کئی گھروں، سکولوں اور گرجا گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی پل ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔
مانائے کے ایک آفیسر رِچی دیوئین کے مطابق میں 46 سال کا ہوں، لیکن اپنی زندگی میں اتنا طاقتور زلزلہ پہلے کبھی محسوس نہیں کیا، نقصان کافی زیادہ ہوا ہے۔
زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بھی اعلان کیا کہ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر کے اندر موجود ساحلی علاقوں میں خطرناک لہریں پیدا ہوسکتی ہیں۔
فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کاکہناہےکہ زلزلےکی گہرائی 10کلومیٹرریکارڈکی گئی جبکہ اس کی شدت ابتدائی طور پر 7.6 بتائی گئی تھی جسے بعد میں 7.4 کر دیا گیا۔

Leave a reply