ہالی ووڈ تاریخ ساز بزنس کرنے والی کامیاب فلمیں

0
12

ہالی ووڈ کی متعدد فلموں نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ۔جن میں تاریخ میں سب سےزیادہ بزنس کرنےوالی فلموں میں اواتار سرفہرست ہے۔
2009 میں ریلیز ہونےوالی جیمز کیمرون کی اس سائنس فکشن ایڈوینچرفلم کی کامیابی کےپیچھےاچھوتا موضوع،جدید ٹیکنالوجی اور مختلف زبانوں میں ریلیز تھی اور اسی کے نتیجے میں اواتار صرف ہالی ووڈ کی نہیں بلکہ ایک گلوبل سینسیشن بن گئی۔
کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں2019 میں ریلیزہونےوالی فلم ’’ایونیجرز، اینڈ گیم ‘‘بھی موجود ہے ۔یہ فلم دراصل مارول کی دس سالہ محنت، 20 سے زائد فلموں اور بے شمار کرداروں کی کہانیوں کا گرینڈ فنالے تھا۔فلم کی کامیابی کے پیچھےشاندار ہدایات،زبردست وِژول ایفیکٹس، جذباتی وابستگی،عالمی کاسٹ،یکجہتی اور قربانی کا تصور اور سب سے بڑھ کر مداحوں کا برسوں سے انتظار تھا جو یہ دیکھنا چاہتےہیں کہ آخر کار تھانوس کے خلاف جنگ کا انجام کیا ہوگا۔
1997 میں ریلیز ہونے والی ٹائیٹینک بھی تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہونے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہے ۔ فلم کی کامیابی میں جیمز کیمرون کی شاندار ہدایتکاری،حقیقی حادثے پر مبنی بنیاد،دل کو چھُو لینے والی رومانوی کہانی ، لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ کی حقیقت کے قریب تر اداکاری،زبردست ویژول ایفیکٹس کا بڑا ہاتھ تھا ۔

Leave a reply