جمادی الاول کا چاند کب دکھائی دے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
7

جمادی الاول کا چاند کب دکھائی دے گا؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمادی الاول کا چاند 21 اکتوبر کو شام 5 بجکر 25 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 23 اکتوبر جمعرات کی شام اس کے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں 23 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 58 منٹ پر اور چاند 6 بجکر 54 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 57 منٹ اور بلندی 10.2 درجے ہوگی، اگر چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے سے زیادہ ہو تو اس کے نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،اسی بنیاد پر پیشگوئی کی گئی ہے کہ جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کی شام واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔

Leave a reply