وزیراعظم شہبازشریف امن سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مصرروانہ

0
8

وزیراعظم امن سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مصرروانہ، شہبازشریف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور مصری صدرعبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پرغزہ امن معاہدےپردستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈاراوروفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑبھی ہیں۔
وزیراعظم آفس کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف امریکا،مصراورترکیہ کے صدورسمیت عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں تقریب میں شریک ہوں گے، معاہدےکےبعدغزہ میں مظالم کاسلسلہ رکےگا، اسرائیلی افواج کاانخلا اور فلسطینیوں کی اپنےگھروں کوواپسی یقینی بنائی جائےگی،فلسطینی عوام کی حفاظت کےلئےجامع اقدامات کیےجائیں گے۔

یادرہےکہ رواں سال ستمبرمیں وزیراعظم شہبازشریف سمیت ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے سربراہان نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےملاقات کی تھی۔جس میں غزہ میں امن کےحوالےسےبات کی گئی تھی۔جس کےبعدصدرٹرمپ کےپیش کیےگئے20نکاتی غزہ امن منصوبے کےتحت حماس اور اسرائیل کےمابین مذاکرات ہوئےتھےجو کہ کامیاب ہوگئے تھےاور پھرمنصوبہ غزہ پرنافذالعمل ہوگیاتھا۔

Leave a reply