پاکستان ریلویز کا مسافروں کیلئے ریلیف اور سہولت کااعلان

0
8

ریل کےمسافروں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز نے اہم ریلیف کا اعلان کر دیا۔
ٹرانسپورٹ اڈوں، میٹروبس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث ریلوے حکام نے ٹرینوں کے مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کر دیا۔
پنجاب میں مختلف راستوں اور اڈوں کی بندش کی وجہ سے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے،ریل کے ٹکٹ کے حصول کیلئے طویل قطاریں لگی رہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ریل کے مسافروں کو سہولت دی جا سکے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرینیں اپنے معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ پاکستان ریلویز کے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے لاہور جانیوالی تمام ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگائی جائیں گی، تاکہ ٹرین کے مسافروں کو زیادہ گنجائش میسر آ سکے اور وہ بآسانی اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔

Leave a reply