مہنگی سبزیاں:وزیراعلیٰ کانوٹس،فوری اقدامات کی ہدایت

0
5

مہنگی سبزیوں پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےنوٹس لےکرفوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں ٹماٹر اوردیگرسبزیوں کے نرخ میں اضافےپرمریم نواز نےاظہارتشویش کیا۔وزیراعلیٰ نےسبزیوں کےنرخ میں کمی اوردستیابی یقینی بنانےکےفوری اقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ہردکان پرنرخ نامہ نمایاں طورپرآویزاں کرنےکاحکم دیاگیاجبکہ ہربازارکےداخلی راستےپربھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنےکی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈکماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نوسےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ،اس موقع پرڈیپارٹمنٹ نےوزیراعلیٰ پنجاب کواسٹریٹجک پلان پیش کیا۔

Leave a reply