ٹرمپ امن کےعلمبردارہیں،نوبل انعام دینےکیلئے پھردرخواست کرتاہوں، وزیراعظم

0
6

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ امریکی صدرٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، نوبل انعام دینےکےلئےایک مرتبہ پھردرخواست کرتا ہوں۔
مصرکےشہرشرم الشیخ میں غزہ امن معاہدےپردستخط کی تقریب کےدوران خطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ امن کےحصول کیلئے آج ایک تاریخی دن ہے،صدرٹرمپ امن کےعلمبردارہیں،آج اہم دن ہےانتھک کوششوں کے بعد امن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ صدرٹرمپ کونوبل انعام دینےکیلئےایک مرتبہ پھردرخواست کرتاہوں،صدرٹرمپ امن کےحقیقی سفیرہیں،امریکی صدرنےدنیامیں امن کیلئےدن رات کام کیا،صدرٹرمپ نےجنوبی ایشیامیں امن قائم کرکےلاکھوں لوگوں کی زندگی بچائی۔
مصرکےشہرشرم الشیخ میں غزہ امن معاہدےپردستخط کردیےگئے،امریکااورثالثوں نے غزہ امن معاہدے کی جامع دستاویزپردستخط کیے،امریکا،مصر،ترکیہ کے صدر اورامیرقطرنےمعاہدےپردستخط کیے۔

Leave a reply