طلبا کی موجیں: سکولوں میں پانچ دن ہفتہ بھر کی چھٹیوں کا اعلان

0
9

طلبا کی موجیں لگ گئیں۔سکولوں میں پانچ دن ہفتے بھر کی چھٹیاں کا اعلان ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرکاری اور نجی سکولوں نے پہلے سمسٹر کی مڈٹرم تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی وزارتِ تعلیم کے منظور شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق 2025-26 تعلیمی سال کے دوران طلبا کیلئے مڈٹرم تعطیلات گزشتہ روز بروز پیر 13 اکتوبر سے جمعہ 17 اکتوبر تک ہوں گی، جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 20 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہو گا۔
اماراتی وزارتِ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ اور انتظامی عملہ 13 سے 15 اکتوبر تک پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں میں حصہ لے گا، جس کے بعد 16 سے 19 اکتوبر تک اُنہیں بھی مڈٹرم وقفہ دیا جائے گا۔

Leave a reply