اداکارہ حرانےناران میں جنات کی موجودگی کادعویٰ کردیا

0
7

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ حراسومرونےوادی ناران کےہوٹلوں میں جنات کی موجودگی کادعویٰ کردیا۔
اداکارہ حراسومرونےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُنہوں نےاپنی نجی زندگی اورشوبزکیرئیرکےحوالےسےتفصیل کےساتھ گفتگو کی۔
میزبان کےسوال پراداکارہ نےقسم کھاتےہوئے جواب دیاکہ وادی ناران کےہوٹلوں میں جنات موجود ہیں، اس بات پرمیرا100فیصدیقین ہےکہ ناران میں جنات ہوتےہیں اسی وجہ سے وہ علاقہ بھاری ہے۔
اداکارہ نے مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ’اگر آپ کو ناران کے کسی ہوٹل میں کبھی کہیں عجیب وغریب چیزیں محسوس ہوں تو آپ غلط نہیں ہیں۔
اُنہوں نےہوٹل کانام بتائےبغیراپنی زندگی کاتجربہ مداحوں کےساتھ شیئر کرتے ہوئےکہاکہ میں جب ناران میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں تو اس دوران وہاں کا دروازہ بار بار کھل رہا تھا اور بار بار بند ہو رہا تھا۔
حراسومرو کابتاناتھاکہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سےناران کےہوٹلوں میں پنکھے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہاں ہر آواز باآسانی سنی جا سکتی ہے،میرےساتھ ایک اورواقع ناران کےہوٹل میں پیش آیاکہ 2 مرتبہ میرے ہوٹل کے واش روم میں فلیش بھی ہوا جس کی مجھے باقاعدہ آواز سنائی دی۔

Leave a reply