پنڈی ٹیسٹ تیسراروز:پہلی اننگزمیں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری،8وکٹوں پر 235رنزبنالئے

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرےروزپاکستان کے333رنزکےہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ،آصف آفریدی کی تباہ کن بولنگ 5 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،پیروٹیزنے8وکٹوں کےنقصان پر 235رنزبنالئے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم کےکپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
تیسراروز:
دوسرےٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نےاپنی پہلی اننگزکاآغاز4وکٹوں کےنقصان پر185رنزپرکیا۔لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیولڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا۔آصف آفریدی کےسامنےپیروٹیزبلےبازناکام ہوگئے، آصف آفریدی نے کائل ویرینے اور سیٹ بیٹر ٹریسٹان اسٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے۔ مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
دوسراروز:
پنڈی ٹیسٹ میچ کےدوسرےروزپاکستان ٹیم نےاپنی اننگزکاآغاز5وکٹوں پر259رنزپرکیاتوسعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں نےذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیا،سعود شکیل 66 اور آغا سلمان نے 45 رنز کی اننگزکھیلی۔شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور تینوں کو کیشوو مہاراج نے اپنا شکار بنایا جبکہ نعمان علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں سائمن ہارمر اور ایک وکٹ ربادا کے حصے میں آئی۔
قومی ٹیم کے پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی جانب سےپہلی اننگزکا آغازپیروٹیزکے کپتان ایڈن مارکرم اور ریان ریکلٹن نے کیا تاہم ریاک ریکلٹن 22 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پھرکپتان ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر چلتے بنے، ٹونی ڈی زورزی نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پہلاروز:
پاکستان کی جانب سےدوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔جوکہ کامیاب نہ رہاامام الحق 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ پھر مایاناز بلے باز بابر اعظم 16 رنز بنا کروکٹ گنوابیٹھے۔
پھرکپتان شان مسعود87رنزبناکرآؤٹ ہوئےجبکہ وکٹ کیپرمحمدرضوان بھی 16رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج اور ہارمر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راباڈا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے تھے۔
یادرہےکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلےٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
شان مسعود:
ٹاس کےموقع پرقومی ٹیم کےکپتان شان مسعودکاکہناتھاکہ آج کےمیچ میں ایک تبدیلی کی ہے،فاسٹ بولرحسن علی کوآرام دیاگیاہےجبکہ آصف آفریدی کوٹیم میں شامل کیاگیاہے، آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔ آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
ایڈن مارکرم :
پروٹیزکےکپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم بھی اگرٹاس جیت جاتےتوپہلےبیٹنگ ہی کرتے، پنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج، مارکو جینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ:
پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان اور آصف آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم:
جنوبی افریقی ٹیم کپتان ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرائن، سمن ہارمر، مارکو جینسن، میتھو سامی، کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا پر مشتمل ہے۔