الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری کردیا

0
9

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری کردیا ۔
حکمنامہ کےمطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں سے قبل چار ہفتوں کا وقت دے دیا،پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے،پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگاہے۔
حکمنامہ میں کہاگیاہےکہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضہ ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلہ بھی جاری کردیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نےمراسلےمیں کہاکہ پنجاب حکومت کو استدعا پر چار ہفتوں کا وقت دیاگیا،اگر پنجاب حکومت نے چار ہفتوں میں کام نہ کیا تو معاملہ کمیشن دیکھے گا،چار ہفتوں کے بعد معاملہ کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہوگا۔
صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ن لیگ کے زیرانتظام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سال 2022ء سے بلدیاتی انتخابات التواء کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر 2021ء کو ختم ہو چکی ہے، مگر تین سال گزر جانے کے باوجود اب تک عوام کو مقامی حکومتوں کی سہولت میسر نہیں ہو سکی۔

Leave a reply