ولادیمیرپیوٹن کاروسی تیل کمپنیوں پرامریکی پابندیوں پرردعمل

روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے روسی تیل کمپنیوں پرامریکی پابندیوں پرردعمل دیتے ہوئےکہاکہ روس کبھی بھی امریکی دباؤکےآگےنہیں جھکےگا۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق روسی صدرولادیمیرپیوٹن نےکہاہےکہ امریکاکےغیردوستانہ اقدامات روس امریکاتعلقات کومزیدکمزورکردیں گے،کوئی بھی خوددارملک دباؤمیں آکرفیصلےنہیں کرتا،نئی پابندیاں معیشت پرکچھ اثرڈال سکتی ہیں۔
واضح رہےکہ رواں سال کےاوئل میں امریکاکی جانب سے روسی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائدکی گئیں تھیں۔جس کامقصدروس تیل سے جتنی کم آمدنی حاصل کرے گا، اتنی ہی جلدی روس اوریوکرین کی جنگ بندی ہوگی۔















