پاکستان بھارت میں ہونےوالےجونیئرہاکی ورلڈکپ سےدستبردار

پاکستان بھارت میں ہونےوالےجونیئرہاکی ورلڈکپ سےدستبردار ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نےبھارتی حکام کوتحریری طورپرآگاہ کردیا۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے کہا کہ بھارتی توکھلاڑیوں سےہاتھ نہیں ملاتے،اپنےملک میں کیاسلوک کریں گے؟ ان حالات میں بھارت جا کرکھیلنا کسی طور مناسب نہیں ہے،نیوٹرل وینیوپرمیچ کھیلنےکی پیشکش کی گئی توغور کیاجاسکتاہے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ بھارتی حکومت کھیلوں میں بھی نفرتوں کااضافہ کررہی ہے،ایسےحالات میں بھارت میں ہمارےکھلاڑی کیسےمحفوظ رہ سکتےہیں؟
یادرہےکہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہےکہ بھارت کھیلوں میں بھی سیاست کولےآیاہے،ایشیاکپ کےدوران پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں تین مرتبہ مدمقابل آئیں مگرہرباربھارتی سورماؤں نےشاہینوں کےساتھ ہاتھ ملانےسےانکارکیا۔















