کمبوڈیا،تھائی لینڈکےدرمیان امن معاہدے پردستخط،وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد

0
5

کمبوڈیااورتھائی لینڈکےدرمیان کوالالمپورامن معاہدےپردستخط ہونے پر وزیراعظم شہبازشریف نےدونوں ملکوں کی قیادت اورعوام کو معاہدے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کیاجس میں انہوں نےلکھاکہ کمبوڈیااورتھائی لینڈکےدرمیان کوالالمپورامن معاہدےپردستخط ہوئے ،آج امن وسفارتکاری کی جانب ایک اورتاریخی دن ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں ملکوں کی قیادت اورعوام کو معاہدے پرمبارکباد دی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نےصدرڈونلڈٹرمپ کےعالمی امن میں کردارکوسراہا،اورکہاکہ امریکی صدرٹرمپ کی غزہ اورجنوبی ایشیامیں قیام امن کی کوششیں قابل تحسین ہیں،انہوں نےکہاکہ امن کیلئےکوششوں پراپنےبھائی انور ابراہیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

Leave a reply