پنجاب میں موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

0
7

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،پنجاب حکومت نے موسم سرما کے دوران سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ صوبے بھر کے سکول موسم سرما کے دوران صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔چھٹی کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، جو اب ایک بج کر 30 منٹ پر ہو گا۔ یہ اقدام طلبہ کے لیے سردیوں میں سکولوں میں جانے اور واپس آنے کے اوقات میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
نیا شیڈول پنجاب بھر کے تمام سکولوں پر نافذ ہوگا اور والدین و طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس تبدیلی کے مطابق اپنے روزانہ کے شیڈول کو ترتیب دیں۔

Leave a reply