عدالت نے شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی

0
16

سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نےشبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست  پرسماعت کی،درخواست گزارکی طرف بیرسٹرگوہرعدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نےبیرسٹر گوہر سے سوال کیاکہ امیدوار نامزد کر دیا، پھر حکم امتناع کیوں؟
عدالت نےریمارکس دئیےکہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے۔
سپریم کورٹ نے بیرسٹر گوہر کی استدعا مسترد کرتےہوئے پشاور ہائیکورٹ کا کیس ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔پشاور ہائیکورٹ اب فریقین کو سن کر فیصلہ کرے گی۔
عدالت عالیہ نےشبلی فراز کی زیر التوا درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
یادرہےکہ الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکان کو 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھاجن کو 9مئی واقعات کے مقدمات میں 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں ۔

Leave a reply