سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات،حکومت ان ایکشن، ڈرائے سویپنگ پر پابندی عائد کردی

0
13

سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پرحکومتی مشینری متحرک ہوگئی،ڈرائے سویپنگ پر پابندی عائد کردی۔
ڈی جی محکمہ ماحولیات عمران حامدکاکہناہےکہ پبلک مقامات اور اہم شاہروہوں پر ڈرائے سویپنگ پر پابندی عائد کردی گئی ۔ شاہراوں پر چونے کے پاوڈر سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔
ڈی جی محکمہ ماحولیات کامزیدکہناتھاکہ دھول اور مٹی فضا میں کئی گھنٹوں تک رکنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو سموگ کا بڑا سبب ہے ۔ ڈرائی سویپنگ سے دھول مٹی فضا کا حصہ بنتی ہے۔رواں سیزن میں شاہراوں کو پانی کے سپرے کیساتھ سویپنگ لازم ہے ۔
محکمہ ماحولیات نے چونے اور ڈرائے سویپنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

Leave a reply