جس کی ملکیت ،اسی کاحق ہےقبضہ مافیاکاباب ہمیشہ کیلئے بندکردیاہے،مریم نواز

0
11

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ جس کی ملکیت ،اسی کاحق ہےقبضہ مافیاکاباب ہمیشہ کیلئے بندکردیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبےمیں قبضہ مافیاکےخلاف ایکشن لینےکےلئے اجلاس منعقدہوا،جس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ ایم موابیل پراپرٹی آرڈیننس 2025کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نےفیصلہ کیاکہ پنجاب میں غریب کی زمین کامقدمہ اب برسوں نہیں چلےگا، مریم نوازنےصوبے میں قبضہ مافیاکاباب ہمیشہ کے لئے بند کرنےکافیصلہ بھی کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پنجاب میں اب ہرقبضہ کیس کافیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کےذریعے صرف 90دن میں ہوگا۔کمیٹی کےفیصلےکی اپیل ہائیکورٹ کے ریٹائرڈجج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنےگا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینےگاماں جیسی ریاست ہرکمزورکےساتھ کھڑی ہے،جس کی ملکیت ،اسی کاحق ہےقبضہ مافیاکاباب ہمیشہ کیلئے بند کردیاہے،عام آدمی کیلئےچھوٹی سی جائیداد یااراضی کل کائنات ہوتی ہے،مافیاقبضہ کرلیتاہے۔

Leave a reply