اداکارہ ماہیما چودھری کی دوسری شادی کی افواہیں فلم کی پروموشن نکلی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چودھری کی دوسری شادی کی افواہیں فلم کی پروموشن نکلی۔
بھارتی اداکارہ ماہیما چودھری کی اداکار سنجے مشرا سےدوسری شادی کی خبرسوشل میڈیا پرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی مگریہ خبرحقیقت نہیں بلکہ دونوں کی آنےوالی فلم کی پروموشن ہے۔ لیکن یہ خبریں اس وقت دم توڑ گئیں جب پتہ چلا کہ یہ منظر کسی حقیقی شادی کا نہیں بلکہ فلم ’دُرلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی پروموشن کے دوران شوٹ کیا گیا تھا۔
ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا فلم کی پروموشن کے لیے دلہن اور دلہا کے لباس میں ملبوس ہوئے۔ فلم کے عنوان کے مطابق یہ ایک دوسری شادی کی کہانی ہے۔
واضح رہے کہ ماہیما چوہدری نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔















