عمران خان کاایکس اکاؤنٹ بند کرنےکا کیس:عدالت کی جیل حکام کواہم ہدایت

عمران خان کےایکس اکاؤنٹ کو بندکرنےکےکیس میں عدالت نےجیل حکام کوسلمان اکرم راجہ کی آج ہی بانی سےملاقات کرانےکی ہدایت کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمدطاہرنےبانی پی ٹی آئی کاایکس اکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست پر سماعت کی،عمران خان کی جانب سےوکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے جیل حکام کوسلمان اکرم راجہ کی آج ہی بانی سےملاقات کرانےکی ہدایت کی۔جیل حکام نے جواب جمع کرادیا،عدالت نےکاپی فریقین کوفراہم کرنےکی بھی ہدایت کردی۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ آپ کے24مارچ کےآرڈرکےباوجودملاقات نہیں ہوئی۔آج منگل ہےبانی سےملاقات کادن ہے۔ابھی جولاجربینچ آرڈر آیاہےوہ ہمیں ملانہیں ۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےسوال کیاکہ جن اتھارٹیزنےآناتھاوہ کہاں ہیں؟میں نے دستخط کردیےہیں وہ آرڈرآپ لےلیں۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ پہلےہم بہت سےآرڈرکی کاپیاں لیکرگئےہیں لیکن عمل نہیں ہوا۔
جسٹس ارباب محمدطاہرکےریمارکس دیتےہوئے کہاکہ سلمان اکرم راجہ کی آج ہی ملاقات یقینی بنائی جائے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اوراسٹیٹ کونسل فون کال کےذریعےجیل حکام کوآگاہ کریں۔
بانی کےایکس اکاؤنٹ پرپابندی کےکیس میں جیل حکام کی جانب سےرپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےعدالت سےجواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ،ہدایت لینےکےبعدہی جواب دے سکتاہوں۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےسلمان اکرم راجہ سےاستفسارکیاکہ کیاآپ کےپاس اختیارنہیں ہے؟
وکیل سلمان اکرم راجہ نےجواب دیاکہ میں نےبانی پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھ کرمشاورت کرنی ہے۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےاستفسارکیاکہ جیل حکام نےآج آناتھا،وہ کہاں ہیں؟جیل حکام نےکوئی رپورٹ جمع کرائی ہوئی ہےوہ لےلیجیےگا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ کےفل بینچ کےحکم کے باوجود ہماری بانی سےملاقات نہیں کرائی جارہی۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےریمارکس دئیےکہ ہم یہ درخواست ملاقات کیلئےنہیں سن رہے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ عدالت ہدایت کردےکہ بانی پی ٹی آئی سےمیری ملاقات کروادی جائے۔
جسٹس ارباب محمدطاہر نےکہاکہ فل بینچ نےبانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کاآرڈرکیاتوتھا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ وہ صرف زبانی آرڈرتھا،تحریری حکمنامہ نہیں ملا۔
جسٹس ارباب محمدطاہر نےکہاکہ آرڈرنہیں ملا؟ہم نےآرڈرپردستخط کریےتھے۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےسلمان اکرم راجہ سےمکالمہ کرتےہوئے کہاکہ آپ نےآرڈرکیلئےاپلائی نہیں کیاہوگا۔
سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ ہم نےاپلائی کیاتھاکاپی نہیں ملی،اب دوبارہ کردیتےہیں۔
جسٹس ارباب محمدطارہرنےکہاکہ جیل حکام سلمان اکرم راجہ کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات یقینی بنائیں ۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ آج ملاقات کادن ہےآج ہی ملاقلات کرانےکاحکم دیں۔
جسٹس ارباب محمدطاہر نےریمارکس دیتےہوئے کہاکہ آج ہویاآئندہ منگل ملاقات ہوجائے۔جس پروکیل سلمان اکرم نےکہاکہ استدعاہےکہ آج ہی ملاقات کیلئےآرڈرمیں لکھ دیاجائے۔جسٹس ارباب محمدطاہرنےکہاکہ جیل حکام آج ہی بانی پی ٹی آئی سےسلمان اکرم کی ملاقات یقینی بنائیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اوراسٹیٹ کونسل فون کال کےذریعےجیل حکام کوآگاہ کریں۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ آپ کےپچھلےآرڈرسےتوہمیں ملاقات نہیں کرنےدی گئی،آج پھرکوشش کرلیتےہیں،کوشش جاری رکھیں گے،کسی دن تویہ دروازہ کھلےگا،پچھلےسات آٹھ ماہ سےمسلسل عدالتی حکم کی توہین کی جارہی ہے۔بانی سےملاقات کرکےعدالت کوکیس سےمتعلق آگاہ کرونگا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکیس سےمتعلق بانی سےمشاورت کےلئے وقت مانگ لیا۔
عدالت نے سلمان اکرم راجہ کوبانی سےملاقات کی اجازت دیتےہوئےسماعت ملتوی کردی ۔















