اے آئی اور گرین ڈیویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت، چینی صدر

0
34

چینی صدرشی جن پنگ نےکہاہےکہ اے آئی اور گرین ڈیویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق چینی صدر شی جن پنگ نے روسی وزیراعظم میخائل میشوستن سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ممالک کو باہمی سرمایہ کاری بتدریج بڑھانی چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین اور روس کو قریبی رابطے برقرار رکھتے ہوئے تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے چاہییں۔
چینی صدر کے مطابق دونوں ممالک کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل معیشت اور گرین ڈیویلپمنٹ جیسے جدید شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے، جبکہ توانائی اور زراعت جیسے روایتی شعبوں میں بھی اشتراکِ عمل مزید بڑھایا جانا چاہیے۔

Leave a reply