کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور اے آئی فیچرز متعارف کروا دئیے

0
17

کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور اے آئی فیچرز متعارف کروا دیے، ملٹی نیشنل گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا جدید ڈیزائن ماڈل متعارف کروادیا ہےاور ساتھ ہی نئے اے آئی فیچرز بھی شامل کیے ہیں، تاکہ صارفین زیادہ تیزی، آسانی اور تخلیقی انداز میں ڈیزائن بنا سکیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق نیا ماڈل صرف تصویر تیار نہیں کرتا، بلکہ ڈیزائن کی لیئرز (layers)، چیزوں اور مختلف فارمیٹس کو بھی سمجھتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارف ڈیزائن کے تشکیلی حصے کو بھی بدل سکتا ہے۔کینوا کے نئے اے آئی ٹولز کی مدد سے صارف مختصر ہدایات (prompts) دیکر مکمل اشتہار، سوشل میڈیا پوسٹ یا ایمیل ٹیمپلیٹ تیار کر سکتا ہے، اس کے علاوہ ڈیزائن کے اندر موجود اے آئی اسسٹنٹ صارف کی ڈیزائننگ میں رہنمائی فراہم کرے گا۔
چھوٹے کاروبار اور ٹیموں کیلئے بھی کینوا نے خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں مارکیٹنگ مہمات کا نظم، اشتہارات کی مینجمنٹ اور تجزیاتی ٹولز شامل ہیں۔کینوا کے نئے ماڈل کی بدولت اب ڈیزائن بنانا عام شخص کیلئے بھی آسان ہو گیا ہے اور اس کیلئے پروفیشنل ٹولز کی ضرورت کم ہو گئی ہے، وہ لوگ جنہیں ڈیزائننگ کا زیادہ علم نہیں، وہ بھی کم وقت اور کم محنت سے اچھا مواد تیار کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اگرچہ ابھی بنیادی فیچرز سب کیلئے دستیاب ہیں، لیکن کچھ اعلیٰ درجے کے ٹولز پرو صارفین کیلئے جلد دستیاب ہوں گے۔

Leave a reply